73

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان 1ماہ کیلئے موخر

اسلام آباد(بیوروچیف)سعودی ولی عہد کا وہ دورہ جس کا یہاں بہت چرچا تھا اب ایک ماہ سے زائد مدت کیلیے موخر ہوگیاہے۔اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ19مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا (یہ دورہ اس وقت تک موخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظ شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے سعودی ولی عہد نے قبول بھی کرلیا تھا۔اعلی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں