فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق بیان کو سفارتی آ داب کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی مزمت کی ہے-ان کاکہناتھاکہ سعودی ولی عہد کی توہین امت مسلمہ کی تذلیل ہے، ٹرمپ تہذیب سیکھیں، امریکہ کا ایسے شخص کو صدر بنانا سوالیہ نشان ہے-انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سے نابلدہیں امریکہ کا ایسے فاتر العقل شخص کو بطور صدر مسلط کرناخودکے ساتھ ظلم ہے اس کے کردار پر امریکی عوام سڑکوں پرنکل چکے ہیں امیدہے مستقبل قریب میں وہ بری طرح شکست کھائیں گیانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم حکمران اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اسلامی بلاک کو امریکہ و اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مقابلے میں ایک مضبوط آواز بن کر سامنے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین پوری ام مسلمہ کے لئے قابلِ قدر اور قابل احترام ہیں۔



