13

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائیخارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیلئے ابتدائی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں