سعودی پلٹ خاوند کو آشنا سے ملکر قتل کرنیوالی خاتون گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار)سعودیہ پلٹ خاوند کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کر نے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار،واضح رہے کہ چند روز قبل چک نمبر 245 گ ب کے فرخ جاوید کو اس کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاتھا صدر پولیس گوجرہ نے ٹھوس شواہد کی بنیادمقتول کی اہلیہ اور ان کے ہمسایہ عثمان صابر کو حراست میں لے لیااورتفتیش کاآغاز کر دیاعلاوہ ازیں صدر پولیس گوجرہ نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پستول برآمد کر کے ناجائز اسلحہ کا الگ مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں