4

سعودی کلب الہلال’ مصری فٹبالر محمد صلاح کو باضابطہ پیشکش کیلئے تیار

جدہ (سپورٹس نیوز) سعودی پرو لیگ مبینہ طور پر فٹبالرمحمد صلاح کو اپنی لیگ میں لانے کے لیے 200 ملین ڈالر مالیت کا غیر معمولی پیکیج تیار کرنے میں مصروف عمل ہے، جو مصری اسٹار کو فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین اسٹار بنادے گا۔سعودی پرو لیگ کی جانب سے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح کے حالیہ غصے اور مسلسل تیسرے میچ میں بیک پر بیٹھائے جانے کے بعد مصری فٹبالر اور لیورپول کے درمیان معاملات کشیدہ ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ گرمیوں کے بجائے یہ ٹرانسفر جنوری میں بھی ممکن ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اپنی ریکارڈ توڑ پیشکش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے تیار ہے۔اس پیشکش میں سالانہ 150 ملین پانڈ تنخواہ، سعودی ٹورازم ایمبیسیڈر کا سرکاری کردار، مستقبل میں کسی کلب میں جزوی ملکیت اورعرب خطے میں محمد صلاح کی فٹبال سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون شامل ہے۔یہی تجویز اس وقت بھی دی گئی تھی جب صلاح نے اپنے معاہدے کی تجدید کی تھی اورتوقع تھی کہ یہ 2026 میں دوبارہ سامنے آئے گی، تاہم موجودہ بحران اس ڈیل کو تیز کر سکتا ہے۔لیورپول کی جانب سے لیڈز کے خلاف دوبارہ بیک پر بٹھائے جانے کے بعد صلاح کی مایوسی بہت بڑھ گئی ہے، انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں مسلسل تیسرے میچ میں بینچ پر بٹھا کر بس کے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں