سعید احمد اسعد نے اتحاد امت کیلئے بھر پور جدوجہد کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مولانا محمد سعید احمد اسعد رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی اتحاد امت کیلئے بھر پور جدوجہد کی۔آپ رحمتہ اللہ علیہ ووٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حامی تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی ۖ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پی ایس ٹی و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضاقادری نے مولانا محمد سعید احمد اسعد رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر منعقدہ ” لنگر کیمپ ” میں طارق آباد شادمان روڈپر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ مولانا محمد سعید احمد اسعد رحمتہ اللہ علیہ کی دین متین کیلئے شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے تلامذہ اور مریدین پور ی دنیا میں خدمت اسلام میں مصروف عمل ہیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے مفتی محمد امین رحمتہ اللہ علیہ کے فکری جانشین ہونے کا حق اداکیا۔ آپ رحمتہ اللہ نے تبلیغ دین کے سلسلہ میں ملک و بیرون ملک کئی تبلیغی دورے بھی کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں