سفارتی ‘معاشی محاذ پر حکومتی کامیابیاں خوش آئند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ پاکستان اورعوام کی بلاتفریق خد مت کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکرردگی کااعتر اف کر نے کے بعد تنقید کرنے والوں کو اپنی کارکرردگی ظاہرکرنی چاہئے- انہو ں نے کہا کہ وفاقی حکومت سفارتی اور معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پونے2سال میں متحرک ہوکر جوعملی اقدامات کیے ہیں وہ تاریخی ہیں-سیلاب کے متاثرین کومشکلات سے نکالنے اوران کے نقصانات کا ازالہ بھی کیاجارہاہے پنجاب کے کئی اضلاع میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے سے مزدوروں اورعام لوگوں کی بڑی مشکل ختم ہوگئی ہے 20 روپے میں 20 کلومیٹر سفرکیاجاسکتاہے بزرگ طلبا اورمعزورلوگ فری سفر کرسکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ملک میں ہم آہنگی پیدا ہونی چاہیے، امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہونی چاہیے-تبدیلی والوں نے ایسی تبدیلی دکھائی کہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بصیرت سے آزاد کشمیر کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں