11

سفاک افراد نے دوشیرہ کا سر کاٹ کر نعش نہر برد کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں سفاک افراد نے دوشیزہ کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد سرتن سے جدا کر کے نعش نہر بدر کر دی، پولیس نے نہر سے نعش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے سفاک قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے اے ایس آئی نواز نے بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ 467 ج ب کے قریب نہر میں نعش تیرتی آ رہی ہے جو کہ پل کے قریب جھاڑیوں میں پھنس گئی، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکالا تو جواں سالہ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد سفاک ملزمان نے سر کاٹ کر دھڑ نہر میں بہا دیا تھا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتولہ کے ورثاء اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں