سفاک افراد نے دوشیزہ کو قتل کرکے نعش نہر برد کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سفاک افراد نے دوشیز ہ کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مقتولہ کے لواحقین اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے ، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے اے ایس آئی اسلم کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز راہ گیروں نے بتایا کہ اشرف آباد نہر میں خاتون کی نعش تیر رہی ہے ، جس پر موقع پر پہنچا تو جواں سالہ لڑکی کی نعش قبضہ میں لے لی۔ نامعلوم افراد نے لڑکی کو بے دردی سے قتل کر کے نعش نہر برد کر دی تاہم مقامی مساجد میں اعلانات بھی کروائے لیکن مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی جس پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتولہ کے لواحقین اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں