1

سفاک ملزمان نے نوجوان کو قتل کرکے نعش قبرستان میں پھینک دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سفاک ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش قبرستان میں پھینک دی’ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ اقبال نگر گلی نمبر7 کے رہائشی 25 سالہ عبدالرحمان عرف مانی کو مسلح افراد نے چہرے پر گولی ماری اور پھر نعش کو ڈھڈی والا قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے، شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال پہنچا دی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں