سفیان مقیم نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں تاریخ رقم کردی

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کے اسپنر سفیان مقیم نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں تاریخ رقم کردی۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں سفیان مقیم نے چار اوورز میں 12 رنز سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چھ میچوں میں 10 وکٹوں کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان شاہینز کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔سفیان مقیم نے یہ اعزاز حاصل کرکے فاسٹ بولر عمید آصف کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں لی تھیں جبکہ رومان رئیس چار میچوں میں 8 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹورنامنٹ میں نوجوان اسپنر نے دو میچوں میں چھ کے اکانومی ریٹ سے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا 60 رنز کا ہدف پاکستان شاہینز نے صرف 5.2 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں