فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدرانجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازارو سابق ممبر ایگزیکٹوFCCI رانا اکرام اللہ نے وزیر اعلی پنجا ب محترمہ مریم نواز شریف کیطرف سے نگہبان رمضان کے تحت رجسٹرڈشہریوں کو انکی دہلیز پر پے ا رڈرز کی تقسیم کے اقدام کاخیر مقدم کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کی ترتیب دی ہوئی اس لسٹ میں بہت سے ایسے سفید پوش ضرورت مند حکومتی امداد سے محروم ہیں اگر علاقہ کے لیگی رہنمامستحقین کا اندراج کرتے توان کی بھی مد دہوجاتی انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ رمضان میں اربوں روپے کی رقوم مختص کی ہے اس پر انتظامیہ کے حواری ہاتھ صاف کر رہے ہیں اس طرح فیصل آبادمیں 130 کلوچینی کے حصول کیلئے غریب عوام دھکے کھا رہے ہیں




