62

سلطان بٹ گروپ مکی مارکیٹ کا حقیقی نمائندہ تاجر گروپ ہے’ رانا احمد شہر یار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 115 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ایم پی اے مہر حامد رشید’ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن’ سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر حاجی اسلم بھلی’ میاں اختر محمود’ حاجی محمد عابد’ آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول’ خواجہ اسد اعجاز منا’ شیخ عبدالغفور’ شیخ یوسف موتی’ شیخ فاضل’ حاجی سلیمان’ ملک اقبال’ عبدالغفار پپو و دیگر تاجر رہنما مکی کلاتھمارکیٹ کے نومنتخب صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ عمران سلیمان کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دینے ان کے مرکزی آفس مکی کلاتھ مارکیٹ پہنچے’ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 115 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں’ سپریم انجمن تاجران کے سرپرست/ چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سابق ایم پی اے مہر حامد رشید’ میاں ضیاء الرحمن و دیگر مقررین نے کہا کہ سلطان بٹ اور شیخ عمران سلیمان کی بلامقابلہ کامیابی ان کی تاجرانہ خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے’ ہمیں امید ہے کہ آنے والے دو سالوں میں سلطان بٹ اور شیخ عمران سلیمان مارکیٹ کا نقشہ بدل دیں گے’ مسلم لیگ (ن) پی پی 115 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ایم پی اے مہر حامد رشید’ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن اور سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد پر مکی کلاتھ مارکیٹ کے نومنتخب صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ عمران سلیمان نے ان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں