سلطان شاہد انچارج سی سی ڈی کمالیہ تعینات

کمالیہ(نامہ نگار)سلمان شاہد کو سرکل انچارج سی سی ڈی کمالیہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت سلمان شاہد نے بطور سرکل انچارج سی سی ڈی کمالیہ اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔ ان کی تعیناتی کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے ۔سلمان شاہد اس سے قبل بھی مختلف اضلاع میں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پر اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں سی سی ڈی کمالیہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مثر کردار ادا کر ے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں