سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب کپتان

لاہور (سپورٹس نیوز) سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔32 سالہ سلمان علی آغا کی زیر قیادت اب تک پاکستان نے 47 میچز میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی ہے ، ان کی کامیابی کا تناسب 63.8 فیصد رہا ہے جو کسی بھی پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان کی جانب سے دوسری سب سے زیادہ کامیابیاں ہیں۔اس فہرست میں بابر اعظم بطور ٹی ٹونٹی کپتان 85 میچز میں سے 48 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں ، ان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم کی جیت کا تناسب 61.5 فیصد رہا۔ سرفراز احمد 37 میچز میں سے 29 میں فتح حاصل کرکے 78.4 کی وننگ پرسنٹیج کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 43 میچز میں سے 19 میں کامیابی (44.2فیصد) حاصل کرکے چوتھے، محمد حفیظ 29 میں سے 17 مقابلے (58.6) جیت کر 5ویں جب کہ شعیب ملک 20 میں سے 13 میچز جیت کر 65 فیصد کامیاب کے تناسب کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں