سلمان آغا کے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آئوٹ پر سلمان آغا کو شدید غصے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سلمان آغا کو تنبیہ جاری کردی ہے۔قومی کرکٹر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے’سلمان علی آغا نے مہدی حسن کی جانب سے رن آئوٹ کیے جانے کے بعد گلووز اور ہیلمٹ میدان میں پٹخے تھے۔میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر متنازع رن آوٹ کردیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں