ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ نینتھارا پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار ہیں۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور نینتھارا آنے والی بھرپور ایکشن ڈرامہ فلم میں اسکرین شیئر کریں گے۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا تاہم اس کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز وامشی پیڈی پلی کریں گے اور اسے دل راجو پروڈیوس کریں گے۔ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایکس اکانٹ پر ان تفصیلات کی تصدیق کی جس نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔



