سلمان خان جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ انہیں شادی شدہ نہیں دیکھنا چاہتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک شاندار، پرسکون اور دوسروں کا خیال رکھنے والے انسان ہیں، اور ان کی یہی خصوصیات انہیں خاص بناتی ہیں۔ 49سالہ امیشا، جو اب تک خود بھی غیر شادی شدہ ہیں، نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں مختلف لوگوں کے رشتے دیکھے ہیں، جیسے سنجے دت اور ہریتھک روشن، جن کی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی ذاتی زندگی پر فیصلہ نہیں سناتیں، لیکن ان کے نزدیک سلمان خان جیسے ہیں، ویسے ہی اچھے لگتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہیں گی؟ تو امیشا نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے وہ خان صاحب سے پوچھیں گی کہ آپ سدھر رہے ہو یا نہیں؟۔ امیشا نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی سلمان کو شادی کے نکتہ نظر سے نہیں دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں