سلمان خان فلم کے سیٹ پر 7،7 گھنٹے انتظار کرواتے ہیں۔ مشیل

ممبئی (شوبز نیوز) ماضی میں متعدد بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی جرمن ہدایتکار مشیل نے سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ سیٹ پر 7 ، 7گھنٹے انتظار کرواتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹر مشیل سلمان خان سمیت کئی فلم پروڈیوسرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہی نہیں جرمن ڈائریکٹر نے ماضی میں 10سال بھارت میں گزارے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر مشیل نے ایک ڈاکومینٹری فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کا ناخوشگوار تجربہ شیئر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں