سلمان خان کو اپریل کے بعد پورا سال محتاط رہنا ہو گا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے مشہورنجومی گیتانجلی سکسینا نے بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کے کیرئیر اور سکیورٹی سے متعلق ایک اور بڑی پیشگوئی کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتانجلی سکسینا نامی نجومی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہپیشہ ورانہ طور پر سلمان خان کا سال 2024 سازگار نہیں رہا اور آئندہ سالوں کیلئے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے باز رہیں ‘سلمان خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے باوجود سلمان کو رواں برس ستمبر اکتوبر کے آس پاس محتاط رہنا پڑے گا۔نجومی سکسینا نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان کے قریبی لوگ مثلا ان کا اسٹاف اور سکیورٹی اہلکار ہی ان سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے حتی کہ انہیں لیک کرنے میںبشنوئی گینگ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ نجومی نے اپنی گفتگو میں 2024بغیر کسی واقعے کے گزرجانے اور 2025میں اصل خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں