سلمان خان کی رکشہ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی رکشہ چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔حال ہی میں بھارتی اداکار کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں وہ رکشہ چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو شارٹس اور ٹی شرٹ کے ساتھ ٹوپی پہنے ہوئے ممبئی سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر پنویل کی سڑکوں پر رکشہ چلاتے ہوئے دیکھ کر مداح حیران ہیں’ بھارتی فلم نگری کے کچھ مشہور اداکار ایسے بھی ہیں جو پرتعیش گھروں اور مہنگی گاڑیوں کے مالک ہونے کے باوجود بھی سادہ زندگی میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں