سلمان خان کے بھانجے نے اقرباء پروری کے ٹیگ کو مسترد کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھانجے موسیقار ایان اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ اقربا پروری کا ٹیگ لگانا غیر منصفانہ ہے، البتہ انھوں نے تسلیم کیا کہ خونی رشتے داری اور سیاسی معاملات سسٹم میں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اقربا پروری کے ٹیگ کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں اپنی بہن الویرا خان کے بیٹے ایان اگنی ہوتری کے نئے گانے یونیورسل لاز کا دبئی میں افتتاح کیا۔بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران جب27سالہ ایان سے پوچھا گیا کیا وہ اقربا پروری کے ٹیک خلاف جدوجہد کے لیے تیار ہیں تو انھوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اسکے خلاف جدوجہد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں