43

سلمان شہباز نے مفتاح اسماعیل کو جو کر قرار دیدیا

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلیمان شہباز نے اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ملک کے تین سابق وزرائے خزانہ کو جوکر قرار دیدیا ہے۔سلیمان شہباز نے نام لئے بغیر اگرچہ مفتاح کو جوکر کہا لیکن یہ وہی سابق وزیر خزانہ ہیں جن کی اسی حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف ماضی قریب میں تعریفیں کرتے رہے۔اپنی ٹوئیٹ میں سلیمان شہباز نے کہا کہ آخری تین وزرائے خزانہ جوکر تھے، انہوں نے ایک جوکر شو چلایا، ڈار صاحب نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ملک کو ڈیفالٹ کو ٹال دیا۔ چیلنجز بہت بڑے ہیں، وہ اپنے عزم اور محنت کیلئے اپنا بہترین شاٹ دے رہے ہیں، 3 جوکروں نے بارودی سرنگیں بچھادیں۔اس ٹوئیٹ کو شریف فیملی کے مفتاح اسماعیل کیخلاف غم و غصے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران وہ اس ہزیمت انگیز انداز پر تنقید کرتے رہے ہیں جس کے تحت پارٹی قیادت نے انہیں عہدے سے ہٹایا تھا۔معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حکمت عملی پر بھی مفتاح اسماعیل تنقید کرتے رہے ہیں۔سلیمان شہباز کی ٹوئیٹ سے لگتا ہے کہ مفتاح اسماعیل کا نون لیگ کے ساتھ سفر اب تقریبا ختم ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں