سلمان علی آغا نے نیا کارنامہ انجام دے دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اگرچہ قومی ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، تاہم کپتان سلمان علی آغا کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔سلمان علی آغا نے محض 12 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 375.0رہا، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے (کم از کم 10 گیندیں کھیلنے کی شرط کے ساتھ، فل ممبر ٹیموں کیخلاف)سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ ہے سابق جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل یہ اعزاز کیرون پولارڈ کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں سری لنکا کیخلاف11گیندوں پر38 رنز بنا کر 345.5کا سٹرائیک ریٹ حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں