کراچی ( بیو رو چیف )ایک کپڑے کو پانی میں بھگو کر سلنڈر کے گرد لپیٹیں یو اس پر پھیر دیں چند منٹ بعد ہٹا کر دیکھیں۔سلنڈر کا جو حصہ خالی ہوگا وہ فورا خشک ہو جائے گا، جبکہ جس حصے میں گیس موجود ہوگی وہ دیر تک گیلا رہے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع گیس والا حصہ باقی دھاتی حصے سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔اگر آپ کو گیلے کپڑے کے نشانات واضح طور پر نظر نہیں رہے تو چاک کا استعمال کریں۔سلنڈر پر اوپر سے نیچے تک چاک سے ایک لمبی لکیر کھینچیں اور کچھ دیر بعد دیکھیں کہ لکیر کہاں تک گیلی ہے۔ گیلی لکیر کے نیچے گیس موجود ہے اورجہاں سے لکیر خشک ہو، وہ حصہ خالی ہے۔یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو سلنڈر کی آواز سے واقف ہیں۔دھات کے چمچ یا سکے سے سلنڈر کو ہلکے سے ٹھونکیں۔بھاری اور دبی ہوئی آواز آئے تو اس کا مطلب ہے وہاں گیس موجود ہے۔ اگر آواز گونج دار اور کھوکھلی محسوس ہو، تو سمجھ جائیں کہ سلنڈر خالی ہونے کے قریب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف لیول چیک کرنا ہی کافی نہیں بلکہ کچھ احتیاطی تدابیر سے گیس کی بچت بھی کی جا سکتی ہے۔کھانا ہمیشہ ہلکی آنچ پرپکائیں۔ تیزآنچ سے گیس زیادہ استعمال ہوتی ہے۔برتن پر ڈھکن رکھ کر کھانا پکانے سے گرمی اور گیس دونوں کی بچت ہوتی ہے۔چولہے پر کھانا پکاتے وقت کم پانی استعمال کریں تاکہ پکانے کا وقت کم ہو۔ہر گھر میں اضافی سلنڈر رکھنا چاہیے تاکہ اچانک گیس ختم ہونے کی صورت میں کام نہ رکے۔



