سلنڈر پھٹنے سے جلنے والا محنت کش چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 5روز قبل لاری اڈا جھنگ کے قریب سلنڈر پھٹنے سے بری طرح جھلس جانے والا محنت کش ہسپتال میں دم توڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20اکتوبر کو ضلع جھنگ میں لاری اڈا کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے اسکی لپیٹ میں آ کر 5افراد بری طرح جھلس گئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر گزشتہ روز ارشد عباس ولد شیر محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں