سلیمانیہ کالونی میں2گروپوں میں تصادم،گولی لگنے سے12سالہ لڑکا لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی میں دو متحارب گروپوں میں تصادم’ فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے 12سالہ بچہ بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سلیمانیہ کالونی کے رہائشی محمد اسلم نے بتایا کہ محلہ میں کیبل کا کاروبار کرنے والے سدھوپورہ کے رانا زین اور سلیمانیہ کالونی کے ملک حمزہ گروپوں کے درمیان کسی بات پر فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا تھا، اس کا 12سالہ بیٹا عبدالرحمن ٹیوشن پڑھ کر گھر آ رہا تھا کہ دونوں گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا تو ملزمان رانا زین’ ملک حمزہ’ طلحہ گجر’ چھماں’ عبدالرحمن وغیرہ ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو ہسپتال داخل کروا دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں