سلیم عباس کلاچی SSP آپریشن فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 18 ایس اپیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد سلیم عباس کلاچی کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد’ ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ شاہد احمد خاں کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد’ ایس پی مدینہ ٹائون جہانداد اکرم کو تبدیل کر کے ایس پی ماڈل ٹائون لاہور’ ایس پی ڈولفن لاہور اسامہ امین چیمہ کو ایس پی مدینہ ٹائون تعینات کر دیا جبکہ دیگر اضلاع کے وسیم ریاض کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن’ ناصر محمود باجوہ کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ’ محمد عثمان کو ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی’ خالد محمود شاہ کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور’ محمد عثمان ملک کو ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ’ نواز سیال کو ایس پی شیخوپورہ اور جان محمد کو ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں