سلیم ناظم ہاکی کلب نے راؤ سلیم ناظم اولمپیئن ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ انتظام کھیلے جانے والے رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل سلیم ناظم ہاکی کلب اور شہزاد ہاکی اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ رہا’ فائنل میچ سلیم ناظم ہاکی کلب نے 3 کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا’ سلیم ناظم ہاکی کلب کی طرف سے ارسلان، حسنین، صیام اور سلیم نے ایک ایک گول کیا جبکہ شہزاد ہاکی اکیڈمی کی طرف سے اعجاز، حسن اور فرمان نے گول سکور کیا’ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ سٹی صدر پی ایم ایل این تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔ اس موقع پر رائو احمد ثنان ، محسن خان سابق صدر ڈی ایچ اے، مصدق رسول خان، نعیم اقبال سابق اسسٹنٹ کمشنر ، ناصر دلشاد سندھو، آفتاب گل، کاشف کامران، مبشر چوہدری شیخو پورہ، شیخ سلمان ، محمد شہزاد شیخو پورہ ، قاضی عنایت حافظ آباد ، عابد سلیم ساہو بھکر ، شہزاد انور ایس ایچ او، ملک رشید ، راجہ نادر مختار، قمر اکرام گجر، خاور جاوید انٹرنیشنل ، محمد اعجاز ، صدیم احمد ، چوہدری محمد رمضان چنیوٹ، محمد عباس، ظہیر گوگی حافظ آباد بھی موجود تھے۔میچ کو پرویز اختر اور معظم علی نے سپروائز کیا اور رانا محمد ارشاد ، ثقلین رندھاوا ، الماس صدیقی اور کاشف علی نے فیلڈ جیوری میں ذمہ داریاں نبھائیں’ محمد ارسلان مین آف دی ٹورنامنٹ ، بلال اکرم میں آف دی فائنل میچ اور قربان علی ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر قرار پائے’ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں رائو سلیم ناظم اولمپیئن مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ کو اتنا اچھا ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر مبارک باد دی۔محسن خان نے مہمانِ خصوصی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو انتظامیہ کی جانب سے خوبصورت سوینئیر پیش کیا’آخر میں آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی نے تمام مہمانوں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ سال سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ پنجاب کی سطح پر کروانے کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں