سلینا جیٹلی کی 15ویں سالگرہ پر طلاق’ شوہر پر سنگین الزامات عائد

ممبئی(شوبز نیوز) سابق مس انڈیا اور بالی وڈ میں ابتدائی 2000 کی دہائی میں مقبولیت حاصل کرنے والی مشہور اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پر تشدد، بچوں کی جدائی اور اثاثوں پر قبضے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔سیلینا جیٹلی کی مشہور فلموں میں نو انٹری، جانشین، ٹام، ڈک اینڈ ہیری اور تھینک یو شامل ہے اور طویل عرصے سے بالی ووڈ میں کام نہیں کر رہی ہیں تاہم اب ان کی درد بھری کہانی نے ان کے مداحوں کو دکھی کردیا ہے۔سلینا جیٹلی نے 2011 میں آسٹریا کے بزنس مین پیٹر ہیگ سے شادی کی اور بعد ازاں بیرون ملک منتقل ہوگئیں، مداحوں کا خیال تھا کہ وہ ایک پرسکون گھریلو زندگی گزار رہی ہیں، وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہیں۔سیلینا جیٹلی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنے سابق شوہر سے متعلق کہا کہ طلاق کا فیصلہ اچانک نہیں تھا بلکہ وہ برسوں تک تشدد کا شکار ہوتی رہیں اور بالآخر اپنی عزت نفس کی حفاظت کیلئے اس رشتے سے علیحدگی اختیار کی۔ تاہم اس فیصلے کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی اور وہ اپنے بچوں سے جدا ہو گئیں۔بتایا کہ انہیں پڑوسیوں کی مدد سے رات گئے آسٹریا سے باہر نکلنا پڑا اور انکشاف کیا کہ وہ بہت کم رقم کے ساتھ بھارت واپس آئیں اور اس دوران اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا اور اپنی عزت نفس کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں