سلیکون تھمب سے فراڈ

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں سلیکون تھمب کے ذریعے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ سلیکون تھمب سے فراڈ کس طرح کیا جارہا ہے اور شہری ڈیجیٹل فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کریں، تفصیلات درج ذیل ہیں۔شہریوں کے واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک ہونے کی شکایات تو عام ہیں مگر اب نیا کیس سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک شہری کا موبائل فون نیٹ ورک اچانک غائب ہوگیا، تحقیق سے علم ہوا کہ ملزم نے سلیکون تھمب کے ذریعے اسی نمبر کی ایک اور سم نکلوائی، دوسری ڈیوائس پر ایکٹو کی اور پھر بینکنک ایپ ایکٹی ویٹ کرکے لاکھوں روپے نکال لیے۔سلیکون تھمب ایسا فراڈ ہے جس میں کسی شخص کے انگوٹھے کے نشان یعنی فنگر پرنٹس کی نقل سلیکون یا کسی نرم مادے سے تیار کرکے بائیو میٹرک مشینوں کو دھوکا دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں