61

سلیکٹڈ لوگوں کے اقتدار میں آنے سے معیشت تباہ ہوئی

کمالیہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری اسد الرحمن نے کہا ہے کہ آج پاکستانی عوام کو امید کی کرن مسلم لیگ ن کی شکل میں ہی ا رہی ہے ماضی گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ملکی معیشت بھی بہتر ہوئی ہے اور کاروباری طبقہ بھی خوشحال ہوا ہے 2018 سے قبل ملک خوشحال تھا اور ترقی کی طرف گامزن تھا جب سے سلیکٹڈ لوگ اقتدار میں ائے ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ترقی کا راستہ رک گیا اور اج مہنگائی اسمان کو چھو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حلقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اس بات سے بخوبی اگاہ ہے کہ ائندہ حکومت مسلم لیگ ن کی بنے گی کیونکہ میاں نواز شریف ملک کو پہلے بھی ترقی کے راستے پر لے کر گئے ہیں اور اب بھی وہ ایسا ہی کریں گے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کا گراف مزید بلند ہوا ہے کارکنان کے حوصلے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں