سماجی شخصیت ریحان بٹ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کی معروف سماجی شخصیت ریحان بٹ روزے کی حالت میں انتقال کر گئے، نماز فجر با جماعت ادا کی، نماز جنازہ جھنگ روڈ کے قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ عزیز و اقارب دوست احباب نے شرکت کی، سماجی کارکن ڈاکٹر میاں خالد محمود نے ریحان بٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ریحان بٹ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں خوش اخلاقی اور قائدانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم دین اسلام کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں