سماجی شخصیت ملک صفدر حسین رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)ملک بشیر احمد شاہد چیئر مین انجمن تاجراں انارکلی بازار صفدرآباد کے ہم زلف ملک صفدر حسین آف چیلیانوالہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ انہیں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان منڈی بہائو الدین میں سوگواروں کی موجودگی میںسپرد خاک کر دیا گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے احسان الحق بابر،ادریس بھٹی جرنلسٹ،چوہدری غلام شبیر مانگٹ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد، ملک محمد صدیق ٹھیکیدار،ڈاکٹر عبد المجیداخٰتر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی،ملک محمد طارق غفور،میاں عرفان زری ہائوس،ماسٹر اللہ رکھا کلس،ملک ارشد اقبال صدیقی،مرکزی انجمن تاجراں کے جنرل سیکریٹری ملک نعمان انبالوی، جامع مسجد خالقیہ اردو بازار کے صدر حاجی نویدفیض کویت شوز،موبائل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک تنویر شاہد،میاںاللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی،ڈاکٹر محمد یوسف کوکب سرگودھا والے، سماجی کارکن ملک ظہیر شاہداورسٹی پریس کلب کے صدر اللہ دتہ چوہدری نے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں