سمارٹ فون گلیکسی ایم17متعارف

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی موبائل فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنی مشہور ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف کروا دیا ۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق گلیکسی ایم 17 اس سیریز کا سب سے سستا ماڈل ہے۔ کمپنی نے اس فون کو 6.7 انچ اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز سمیت متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 کو کیمروں اور میموری آپشنز کی وجہ سے بہترین سمجھا جا رہا ہے۔ جو گزشتہ ماہ لانچ ہونے والے گلیکسی ایف 17 کا نیا ورژن ہے۔ اس موبائل فون میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔سام سنگ ایم 17 کی بیٹری 5 ہزار ایم ایچ ہے اور اسے 25 واٹ تیز چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس موبائل میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے۔اس موبائل فون کے پیچھے 3 کیمرے جبکہ سامنے ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق کیمرا ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔ فون کے پیچھے مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے۔ جبکہ سامنے کا کیمرہ 13 میگا پکسل کے ساتھ ہے۔ابتدائی طور پر کمپنی نے اس فون کو محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔ جس کی قیمت مختلف ممالک مقامی کرنسی کے مطابق ہو گی، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے بعد اس فون کی قیمت 55 سے 65 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں