67

سمال انڈسٹری ساہیوال میں قائم فیکٹری پر محکمہ زراعت کا کامیاب چھاپہ

ساہیوال (بیوروچیف) سمال انڈسٹری جہاز گرائونڈ میں زرعی ادویات ری پیکنگ کر نے والی فیکٹری کے سٹور پر محکمہ زراعت خانیوال کا چھاپہ بھاری مقدار میں زرعی ادویات بر آمد۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت میاں چنوں خانیوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حیدر کو اطلاع ملی کی سمال انڈسٹریز ساہیوال میں زرعی ادویات کی پوری قیمت وصول کر کے کم دوائی فروخت کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے اور دوائی کی ری پیکنگ کر کے ریجنل سٹور میں رکھی گئی ہے جس پر گزشتہ شام ٹیم نے چھا پہ مارا اور ریجنل سٹور ریگل کراپ سائنسز سے 970گرام کی بجائے930گرام پائی گئی جس پر سٹور کیپر ماجد ٹیم کو دیکھ کر بھاگ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں