40

سمبڑیال میں 3ریڑھی بانوں کیخلاف مقدمات درج

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے عام شاہرائوں پر ریڑھیاں لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی روشنی میں پنجاب کے شہر سمبڑیال میں 3ریڑھی بانوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اب اس کی شروعات صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کی جارہی ہے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی ریڑھی بان شاہراہ پر ریڑھی کھڑی کرکے اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا گیا اس کیخلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اسی طرح انتظامیہ نے تمام رکشہ ڈرائیوروں سے بھی کہا ہے کہ وہ جگہ جگہ رکشے کھڑے کرکے مسافروں کو سوار کرنے سے اجتناب کریں خلاف ورزی کی صورت میں ان کے رکشے بند کردیئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں