پیرس(سپورٹس نیوز )سمر اولمپکس، پیرس 26 جولائی کو شروع ہو نگے، پاکستانی ایتھلیٹس نیزہ بازی، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں مادر وطن کی نمائندگی کریں گے۔فرانس میں پاکستانی برادری اور سفارت خانہ نے سمر اولمپک گیمز میں پاکستانی اولمپک دستہ کے لئے بھرپور حمایت اور نیک تمناں کا اظہار کیا ہے جس کے انعقاد میں پانچ روز باقی رہ گئے ہیں ۔ سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفارت خانہ اور پاکستانی برادری اولمپک گیمز میں پاکستانی اولمپک دستہ کے لئے میدان میں اور میدان کے باہر بھرپور حمایت کا اظہار کررہے ہیں۔
