سمر گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

لاہور(سپورٹس نیوز)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم ودیگر نے شرکت کی ہے۔ خضرافضال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کا صوبائی مرحلہ لاہور میں ہوگا.جبکہ سمر گیمز کے انٹرتحصیل اورانٹر ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے جلد شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں