44

سمندری روڈ پر سر عام فائرنگ ‘ ڈسٹرکٹ بار کا سابق صدر ڈرائیور سمیت قتل

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے سمندری روڈ پر LCMسکول کے نزدیک آج دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق صدر چوہدری نوید مختار گھمن ایڈووکیٹ کو ان کے ڈرائیور سمیت قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے سرعام فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدراور سابق سیکرٹری چوہدری نوید مختار گھمن سرخ رنگ کی کارنمبری LEB-7696میں اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سوار ہو کر جا رہے تھے کہ دن 11بجے سمندری روڈ پر واقع ایل سی ایم سکول کے نزدیک ہنڈا 125پر آنے والے مسلح افراد نے ان کی کارپر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور چوہدری نوید مختار گھمن ا یڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد اپنے ڈرائیور سمیت گولیوں کانشانہ بن کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دونوں کی نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ پہنچا دی گئیں۔ دوہرے قتل کی یہ خبر شہر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔ خاص طور پر ضلع کچہری میں یہ خبر پہنچنے پر وکلاء اشتعال میں آ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں