سمندری روڈ پر نامعلوم گاڑی نے60سالہ شخص کو کچل دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ شخص کو کچل دیا حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے نعش تحویل میںلیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی بتایا جاتا ہے کہ261ر۔ب کا رہائشی60سالہ یونس مسیح ولد نوبی سمندری روڈ پر پیدل سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بری طرح زخمی ہوکر گر پڑا مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہورگیا،بعدازاں پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرحادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں