سمندری روڈ پر ٹرالے تلے آکر نوجوان لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ پر ایل سی ایم ہائی سکول کے قریب ٹرالر تلے آکر نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔بتایا جاتا ہے کہ سمندری کا رہائشی ارسلان ویگن سے اتر کر ایل سی ایم ہائی سکول کے قریب کھڑے ٹرالر تلے بیٹھ کر پیشاب کرنے لگا تو اچانک ڈرائیور نے ٹرالر کو چلا دیا اور ارسلان ٹائروں تلے آکر کچلا گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ورثاء کی طرف سے قانونی کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں