57

سمندری روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آج صبح سمندری روڈ پر نیاموآنہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوارلڑکا جاں بحق، حادثے کا مرتکب ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔بتایا جاتا ہے کہ سٹی ولازکا رہائشی17سالہ حماد علی ولد عمرحیات موٹرسائیکل پرجارہا تھاکہ جب وہ سمندری روڈ پر 235ر۔ب نیاموآنہ کے قریب پہنچا توعقب سے آنیوالی تیزرفتارٹریکٹرٹرالی کی ٹکرلگنے سے بری طرح زخمی ہوکرگر پڑا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تووہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارچکا تھا تاہم پولیس نے نعش کوقبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں