فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ سمندری سے کینال ایکسپریس وے تک سگنل فری روڈ کیلئے ناولٹی پل چوک سمندری روڈ پر انڈرپاس کی تعمیر اہم پراجیکٹ ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کا دبا ئوکم ہوگا بلکہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات بھی میسرآئیں گی۔انہوں نے یہ بات ناولٹی پل چوک سمندری روڈ پر انڈرپاس تعمیر کے لئے مجوزہ پلان پر بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے موقع پرٹریفک کی موجودہ صورتحال اور فزیبلٹی رپورٹ بھی چیک کی اور ڈویلپمنٹ وپلاننگ اور ہائی ویز کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
27