سمندری(بیورو چیف)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے چوہدری شہباز بابر امیدواراین اے 98نے کہا کہ ہے کہ سمندری میاں محمد نواز شریف کے متوالوں کا شہر ہے جہاں سے ان کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکن 21اکتوبر کو لاہور جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرمانوالی حویلی میں ہونے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سمندری میں ہونے والی ترقی کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے جن کی وجہ سے سمندری کے 80 دیہاتوں کو سوئی گیس ملی سمندری سے رجانہ تک پچاس کلو میٹر کی سڑک ڈبل روڑ بنی موٹر وے سے سمندری تک اورسمندری ساہیوال تک کارپٹ سڑک میاں نواز شریف کی مرہون منت ہے اسکے علاوہ سمندری میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے120بیڈ پر کیا گیا۔
50