56

سمندری میں بار الیکشن،صدارت کے امیدوار رانا نسیم سرور کی حمایت میں اضافہ

مریدوالہ(نا مہ نگار) بار ایسوسی ایشن سمندری الیکشن 25ـ2024 تحریک انصاف کے امیدو ا ر و ں نے فرینڈز گروپ کے صدارت کے امیدوار پرانا نسیم سرور کی حمایت کا اعلان کر دیا انصاف ہاؤس کے کھدروالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار حلقہ پی پی چوہدری فاروق ارشد چوہدری طاہر پسوال چوہدری عادل پرویز نے تحصیل سمندری ائی ایل ایف کے وکلاء کو فرینڈز گروپ کے صدارت کے امیدوار رانا نسیم سرور کو کامیاب کروانے کے لیے کوشش شروع کر دی ہیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ فرینڈز گروپ کے امیدوار راناسیم سرور کی کامیابی سے سمندری میں رول آف لا ء کی صورتحال کی بہتری کے لیے اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن سمندری فرینڈز گروپ کسی مخصوص برادری یا سیاسی جماعت کا نہیں ہے بلکہ یہ بار کی سیاست ہے اور اس میں وہ سمجھتے ہیں کہ رانا نسیم سرور یہ موزوں اور مضبوط امیدوار ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمندری بار میں یہ تاثر ختم کرنا چاہتی ہے ہیں کہ یہ راجپوت برادری کا امیدوار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں