15

سمندری میں خونی ڈاکہ

سمندری (بیورو چیف ) ڈکیتی کی واردات تک کر دیکھنے والے راہگیر کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق سمندری قاسم روڈ پر نامعلوم دو ڈاکو ایک دکان پر ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ راہگیر نعمان افضل نوجوان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا اس نے اس کے سامنے جا کے بریک لگائی جس پر ڈاکوئوں نے اس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ڈاکوئوں کی گولی نعمان کی گردن میں لگی ڈاکو موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ زخمی نعمان کو پہلے سمندری اور بعد ازاں فیصل آباد ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے سمندری کے شہریوں نے شہر کے اندر اور گردو نواح میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے اس کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں