68

سمندری میں پروگرام ستھرا پنجاب،نگہبان راشن سکیم کے حوالے سے اجلاس

سمندری(بیورو چیف)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کے پروگرام ستھرا پنجاب اور نگہبان راشن سکیم تقسیم کے حوالہ سے مونسپل کمیٹی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشا، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم چوہدری عارف محمود گل ایم پی اے اور را کاشف رحیم خاں ایم پی اے کے بھائی سابق ممبر ضلع کونسل را عاقب رحیم خاں اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان نے شرکت کی اجلاس میں مذکورہ بالا وزیر اعلی پنجاب کے پروگرامز کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان میں حائل مشکلات پر بھی غور خوض کیا گیا خصوصی طور پر راشن تقسیم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے جامعہ پروگرام تشکیل دینے کی ضرورت پرزور دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں