سمندری میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں

سمندری (بیورو چیف) شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا ایک بار پھرآغاز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو میڈیکل سٹور لوٹ لئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گوجرہ روڑ پر واقع چغتائی لیب پر رات آٹھ بجے کے قریب دو نامعلوم ڈاکو آئے جن میں سے ایک باہر موٹر سائیکل پر موجود رہا جبکہ دوسرا لیب میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر کائونٹر پر موجود لیب ملازم سے لیب کی سیل مبلغ 85ہزار لوٹ لئے جبکہ اس واردات کے بعد یہی ڈاکو تاندلہ روڑ پر واقع نیو کیئر فارمیسی پر گئے اور وہاں سے بھی کائونٹر پر موجود ملازم سے 55ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اورمعلومات کے بعد ڈاکوئوں کی تلاش شروع کی تاہم ابھی تک ان ڈاکوئوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں