34

سمندری کا میدان ن لیگ کے نام

سمندری( بیورو چیف) سمندری کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں کے رزلٹ کا فارم 47جاری کر دیا گیاپاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدواران تینوں حلقوں سے کامیاب حلقہ این اے98سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری شہباز بابر نے119443ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی اور ایم این اے شپ کی ہیٹرک کر لی ان کے مد مقابل آزاد امیدوار حافظ ممتاز احمد نے 105434 ووٹ حاصل کر دوسری پوزیشن حاصل کی پی پی105سے مسلم لیگ(ن)کے رائو کاشف رحیم خاں58077 ووٹ لیکر کامیاب ٹہرے رائوکاشف رحیم بھی اس الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ ایم پی اے کامیاب ہوئے ان کے مقابلہ میں آزاد امیدوار چوہدری عادل پرویز نے56169 ووٹ حاصل کیئے سمندری کے دوسرے صوبائی حلقہ پی پی104 سے ن لیگ کے امیدوار چوہدری عارف محمود گل نے 53866 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی موصوف بھی تیسری مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں ان کا مقابلہ آزاد امیدوار چوہدری فاروق ارشد سے تھا جنہوں نے46514 ووٹ حاصل کیئے شاندار کامیابی پر مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مٹھائی تقسیم کی اور مبارک باددی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں